سکھر (نمائندہ جسارت) ریلوے ٹریک بحال، روہڑی کے قریب منڈو ڈیرو کے مقام پر کراچی ایکسپریس کی بوگیاں ڈریلمنٹ کے واقعے کے باعث بند ہوجانے والے ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا، پاکستان ریلوے انتظامیہ کی طرف سے 16 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک پانچ بجے شام بجے فٹ قرار دیا گیا۔ بعد ازاں پونے چھے بجے پہلی اپ ٹرین 25up زکریا ایکسپریس کو 10 کلو میٹر کی اسپیڈ سے متاثرہ جگہ سے گزارا گیا۔