روٹرڈیم(جسارت نیوز)یونان کے نامور ٹینس اسٹار ا سٹیفانوس اور روس کے ٹینس اسٹار آندرے روبلوف اے ٹی پی روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روس کے کیرن خچانوف اور فرانس کے جریمی چارڈے کوارٹر فائنل میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ہالینڈ میںاے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں یونان کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اسٹیفانوس نے حریف روسی کھلاڑی کیرن خچانوف کو 6-4، 3-6 اور 5-7سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روس کے ٹینس اسٹار اور فورتھ سیڈڈ آندرے روبلوف نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے حریف کھلاڑی جریمی چارڈے کو 6-7(2-7)، 7-6 (7-2) اور 4-6 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ۔