نوابشاہ (سٹی رپورٹر) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی ڈاکٹر سوہا بلوچ اور لڑکے ارسلان انصاری کو سخت سیکورٹی میں نوابشاہ کی فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ عدالت نے لڑکی ڈاکٹر سوہا بلوچ کو شوہر ارسلان انصاری کے حق میں بیان دینے کے بعد شوہر ارسلان انصاری کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سوہا بلوچ نے ایک سال قبل ارسلان انصاری سے شادی کی تھی اور دونوں کو ایک سال قبل رشتہ داروں نے الگ کیا تھا، جس پر عدالت نے ڈاکٹر سوہا بلوچ کو اپنے شوہر کے حوالے کردیا ہے۔