اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ وز یر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میںشیخ رشیدنے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا،لوگوں میں جرات ہونی چاہیے کہ وہ سرعام کہیں کہ میں نے ووٹ نہیں دینا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اتنی جلدی فیصلہ کیا، اس جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نئی سیاسی زندگی کا آغاز کریں گے، میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے سے متعلق تجاویز شامل کی جائیں۔بعد ازاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے، وزیراعظم کی اسٹیبلشمنٹ کے دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ باجوہ صاحب کے الفاظ دہراتا ہوں جو بھی منتخب حکومت ہوگی پاک فوج اس کیساتھ ہے ۔