تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں مجلس تشخیص مصلحت نظام کے سکرٹری محسن رضائی کے حالیہ بیان نے ملک میں ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق رضائی آیندہ صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ امیدوار بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر اس بات کا واضح اشارہ پیش کیا گیا کہ ایک سال کے اندر تہران پر سے پابندیاں اٹھا لی جائیں گی تو ایران امریکا اور مغربی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ جوہری معاملے اور دیگر امور سے متعلق صرف وزارت کی جانب سے جاری سرکاری بیانات ہی حکومتی مواقف شمار ہوں گے۔