خرگوش کے 24 بچوں کی بیک وقت پیدائش، عالمی ریکارڈ میں نام آگیا

411

5 مارچ کو شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی فیملی کے پالتو خرگوش نے 24 بچوں کو یکے بعد دیگرے جنم دے کر عالمی ریکارڈ میں سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے خرگوش کی حیثیت سے نام پیدا کرلیا۔

رابنز نے کہا کہ ہم خرگوش ماں پر دباؤ کم کرنے کے لئے کچھ بچوں کو اپنے ہاتھوں سے دودھ پلا رہے ہیں۔

خرگوش سے متعلق دیگر معلومات

1.  خرگوش ایک خفیہ کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے بات چیت کرتے ہیں. یعنی جسمانی حرکات کو اپنے جذبات کا اظہار یا کوئی پیغام دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں

2. خرگوش اپنے کانوں کو 180 ڈگری تک موڑ سکتے ہیں رخ کرسکتے ہیں.

3.  خرگوش آواز کے عین مقام کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔

4۔ خرگوش کی غذا میں 90 فی صد گھاس ہونی چاہئے۔ خوراک تک مستقل رسائی ان کے دانتوں کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

5۔ مطالعے کے مطابق نوجوان خرگوش جن کے پاس دوڑنے کے لئے کافی جگہ نہیں ہے ، ہڈیوں کے ٹوٹنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اپنے جسم کو صحیح طریقے سے استوار کرنے کے لئے صحیح مواقع نہیں ملتے ہیں۔