حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سجادہ نشین تونسہ شریف حضرت خواجہ خان محمد تونسوی ؒ کے مریدِ خاص شہباز خان چشتی تونسوی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ مسجد جامع اسحاقی حیدرآباد میں ادا کی گئی، جس میں تونسوی خواجہ کے مریدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں انجمن یاد گار چشتیہ خدام خواجہ معین الدین حسن چشتی کے جنرل سیکرٹری مخدوم زادہ ایس حافظ مطلوب احمد چشتی اور تونسوی خواجہ کے مرید افضال چشتی سلیمانی نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ حافظ عبدالسلام نے پڑھائی، تدفین ٹنڈو یوسف قبرستان میں عمل میں آئی۔