آرمی چیف کاچولستان صحرا میں فیلڈٹریننگ ایریا کا دورہ

129

چولستان(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چولستان صحرا میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو کور سطح کی دو ہفتوں کی ضرب حدید مشق کے طریقہ کارپر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد فارمیشنزکی انفنٹری کے درمیان مطابقت پیدا کرکے آپریشنل تیاریوں کوبڑھانا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فیلڈ ایریا میں جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور جذبے کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے بہاولپورکور کی جنگی تیاری اورتربیتی معیارکو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ کسی بھی خطرے کے خلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتیوں میں اضافہ کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپورکورکی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔