ایس ایس پی کا دورہ گھوٹکی،کندھکوٹ پل کی تعمیر کا جائزہ

368

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی کشمور کندھکوٹ امجداحمد شیخ کا دورہ گھوٹکی کندھکوٹ پل کی تعمیر کی نگرانی۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ گھوٹکی پل منصوبے کا پہلا حصہ مکمل ہونے والا ہے۔ دریائے سندھ میں گھوٹکی کندھ کوٹ پل 15ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ جو سندھ میں سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ سچل کمپنی اس پل کی تعمیر کا کام کر رہی ہے۔ سیکورٹی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے ذمے داری ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کے حوالے کردی تھی۔ ویسے بھی سیکورٹی پلان پولیس کرتا ہے۔ مگر پل بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا اس لیے سیکورٹی سندھ حکومت نے رینجرز کو دی مگر وہ عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئے۔ سندھ حکومت، آئی جی سندھ مشتاق مہر کی سفارشات پر عملدرآمد کیا۔ گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی سیکورٹی ایس ایس پی کشمور امجد شیخ آئی جی کے احکامات کے حوالے کردیا۔ ایس ایس پی کشمور امجد شیخ دریائے سندھ اور کچے کے علاقے گھوٹکی کندہ کوٹ پل کا دورہ اکثر اوقات میں کرتے ہیں، اسٹاف لیبر کمپنی کی نگہداشت اپنی ذمے داری سمجھتے ہیں۔ایس ایس پی کشمور امجد شیخ نے ڈورن کیمرے نصب کرادیے جو گوگل کے ذریعے کام کی نگرانی چیک کرتا ہے۔