اسرائیل ایران سے خود نمٹ لے گا، وزیر دفاع کی دھمکی

298

یروشلم: اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے دھمکی دی ہے کہ عالمی برادری کا انتظار کئے بغیر ایران کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خود نمٹ لیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے دنیا سے کئے ہوئے اپنے تمام وعدے توڑ دیئے ہیں،عالمی برادری کے ساتھ کئے ہوئے تمام معاہدوں پر ایران نے کبھی بھی عمل نہیں۔

اسرائیل نے حملہ کیا تو تل ابیب اور حیفا کو ملبے کا ڈھیر بنادیں گے،ایران

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہنا تھا کہ امریکہ اور عالمی برادری نے ایران کے ساتھ 2015 میں جو نیوکلیئر معاہدہ کیا تھا، اس میں اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو شامل نہیں کیا تھا۔

بینی گینٹز نے امریکہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنا ہو گا، اگر امریکہ اور عالمی برادری ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری سے نہ روک پائی تو اسرائیل کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا چارہ نہیں ہو گا کہ اپنی اور خطے میں اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لئے از خود سے کارروائی کریں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی آتی ہے اور اس کے لئے واشنگٹن کو شامل کئے بغیر خود سے کوئی بھی اقدام کر سکتے ہیں، اسرائیل حملہ کرنے اور اپنے دفاع کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے تیزی سے کام کر رہا ہے۔