سکھر ،دہرے قتل کیس میں پولیس اہلکار کو دومرتبہ سزائے موت کی سزا

123

سکھر( نمائندہ جسارت) دہرے قتل کیس میں پولیس اہلکار کو دو مرتبہ سزائے موت کی سزا، ماڈل کورٹ سکھر کے جج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، دو سال قبل باپ بیٹی کے قتل کیس میں ملزم پولیس اہلکار کو سزا سنائی گئی تھی، ملزم پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دو مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی ۔ پولیس اہلکار رحمت اللہ پر تھانہ اے سیکشن سکھر میں مقدمہ درج تھا، ملزم نے غیرت کے نام پر اعتراف قتل بھی کیا تھا، خاتون آسیہ اور ان کے والد قربان قتل ہوئے تھے، مقتول قربان مجرم پولیس اہلکار کے سگے ماموں تھے۔