اسلام آباد ہائیکورٹ: 150 شاہین کی برآمدوزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

141

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے 150 فالکن کی ایکسپورٹ روکنے کے لیے دائر درخواست پر وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران 11 سالہ بچے کا وزیراعظم کو لکھا گیا خط عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے سیکرٹری خارجہ کو بچے کا خط وزیراعظم تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے خط کی کاپی وزارت خارجہ کے افسر کے حوالے کردی، عدالت نے وزارت خارجہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت7 اپریل تک ملتوی کردی۔