اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ۔اس موقع پرقومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور اورملک کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر بھی بات چیت ہوئی جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا ۔آرمی چیف نے یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کی مشترکہ پریڈ کے انعقاد کے فیصلے کو سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔