سفاری پارک میں جانوروں کے 14بچوں کی پیدائش

122

کراچی ( رپورٹ: محمد انور) کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں مختلف جانوروں کے14 بچوں کی پیدائش کے ساتھ اینیمل ویٹرنری کا نظام ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس،کلچرل اور تفریحات ڈاکٹر منصور قاضی نے جسارت کو بتایا ہ کہ جانور کی صحت اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کی منظوری سے حیوانات کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ایک پینل بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، جبکہ دیگر عملے کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ڈاکٹر منصور قاضی نے بتایا ہے کہ رواں سال جنوری میں نایاب اونٹنی نے ایک، سیاہ ہرن نے2 ، جنگلی بھیڑ نے2 ،دھبے دار ہرن نے5 اور پہاڑی بکری نے4بچوں کو جنم دیا ہے جس کی وجہ سے سفاری پارک اور کراچی چڑیا گھر میں۔جموعی طور پر 14 نئے جانوروں کا اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جلد ہی نایاب نسل کے مزید جانوروں کی خریداری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔