کراچی(نمائندہ جسارت)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کو جیت کےلیے177 رنز کا ہدف دیا جو تاہم ملتان کی ٹیم 19.4 اوورز میں 154 رنز بناسکی۔ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کوئٹہ نے اچھا آغاز ملنے کے باوجود اننگز کے درمیان میں وکٹیں کھو دیں اور مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز اسکور کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ رواں ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔ 2019 میں ایونٹ کی چیمپئن رہنے والی کوئٹہ کی ٹیم کو گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قبل ازیں پہلے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔