اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو شہباز شریف سے ملاقات سے روک دیا گیا ۔بلاول پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کی مبارک باد دینے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔اس پر بلاول زرداری نے کہا کہ پارلیمان کا رکن ہونے کی حیثیت میں ملک کی کسی بھی جیل کا دورہ میرا اختیار ہے، تمام ادارے پارلیمان کو جواب دہ ہیں، قائمہ کمیٹی کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے یہ معاملہ پارلیمان میں اٹھاؤں گا۔