گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کریگی،زرداری

223

اسلام آباد (آن لائن+صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کافیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، گیلانی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی ا مید تھی ،5 ووٹوں سے فتح میرے نزدیک کم ہے، ہماری کامیابی 20ووٹوں سے ہونی تھی۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ دیکھنا چاہتی ہے اور ہم اس میں ایک بار پھر کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ میرے پاس آئے تھے مگر میں نے کہا کہ انہیں یہاں سے بھگائو۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت اور پی ڈی ایم کی جیت ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی میں سابق صدرسے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائے گی جس کے جواب میںانہوں نے کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کیا سینیٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے؟ جس پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کا ہاتھ کب نہیں رہا؟۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیاوہ قوتیں غیر جانبدار ہیں؟ ۔ جس پر سابق صدر نے سوال کیا کہ کیا آپ کو نظر آ رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میری طبیعت کچھ بہتر ہے تاہم ابھی علاج ہورہا ہے۔