اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی رہائشگاہ کو سب جیل کا درجہ دید یا گیا۔ لیگی رہنمائوں کو میاں شہباز شریف سے ملاقات سے بھی روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور خرم دستگیر کو واپس بھجوا دیا گیا۔اپوزیشن لیڈر کی منسٹر انکلیو میں رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ پمز میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کا مکمل طبی معائنہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق نیورو سرجن نے ہدایت کی کہ شہباز شریف سفر نہیں کر سکتے ۔میڈیکل ٹیم نے قائد حزب اختلاف کو 7 دن بیڈ ریسٹ اور ادویات وقت پر لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار غوری،وفیسر محمد نعیم ملک اور فیصل ساجد نذیر بھٹی شامل ہیں ۔