اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کی رائے کا خیرمقدم کیا ہے ،اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین پر عمل لازم قرار دیا ہے،اعلیٰ عدلیہ نے واضع کر دیا کہ سینیٹ الیکشن آئین کا حصہ ہیں اور آئین کے مطابق ہونے چاہییں،عدالت کے مطابق سینیٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازع بنانے سے گریز کرے ،حکومت کا صدارتی ریفرینس اور آرڈیننس دونوں ہی فارغ ہو گئے ہیں حکومت ملک کو آرڈیننس کے ذریعے نہیں چلا سکتی ،شازیہ مری نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت پریشان نظر آرہی ہے۔