لاڑکانہ، پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو کے متعلق دائر پٹیشن کی سماعت

129

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی ایم پی اے سردار خان چانڈیو کی جانب سے واقعے کے متعلق دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پٹیشن کی سماعت 26 مارچ مقرر کردی، اس حوالے سے میہڑ واقعے کی متاثرہ ام رباب کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے جبکہ سردار خان و دیگر عبوری ضمانت پر آزاد ہیں ہماری کوشش ہے کہ ان کی ضمانت مسترد ہو جس کے لیے آج عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے اور مقدمے کی سماعت 26 مارچ مقرر کردی ہے۔