بھارتی ائر ایمبولینس کی اسلام آباد ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

201

اسلام آباد (آن لائن) بھارت سے اڑان بھرنے والے طیارے کی اسلام آباد ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، کولکتہ سے اڑنے والا طیارہ آذر بائیجان کے شہر باکو جا رہا تھا، ری فیولنگ کیلیے پاکستان میں لینڈنگ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد طیارے کے کپتان نے ائرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، کنٹرول ٹاور کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے نے اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈنگ کی، ائر ایمبولینس ری فیولنگ کے بعد باکو کے لیے روانہ ہو گئی۔ گزشتہ ماہ 15 فروری کو بھی ایک ائر ایمبولینس نے ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔