کوئٹہ کیلیے ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا، فاف ڈوپلیسی

171

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ ایک بار گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مومینٹم حاصل کرلے پھر پاکستان سپر لیگ میں اسے ہرانا بہت مشکل ہو جائے گا،تین شکست کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ٹورنامنٹ ختم ہو گیا،پاکستان میں ابسیکورٹی کا مسئلہ نہیں، کسی بھی موقع پر پاکستان میں غیر محفوظ محسوس نہیں کیا، یہاں سب کچھ ویسا ہی ہے جیسا دنیا کے کسی اور ملک میں ہو۔ اپنے ایک انٹرویو میں فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ابتدائی میچز میں کوئٹہ کی ٹیم اس پوزیشن سے میچ ہاری جہاں سے اسے میچز جیتنا چاہیے تھا، کہیں کنڈیشن نے ساتھ نہ دیا تو کہیں حریف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ڈیتھ اوورز کی بولنگ میں کچھ کمی رہ گئی تھی، امید ہے گلیڈی ایٹرز غلطیوں سے سبق سیکھیں گے اور بھرپور قوت کے ساتھ کم بیک کریں گے۔ انہوں نے گلیڈی ایٹرز کے فینز سے کہا کہ وہ مایوس نہ ہوں اور تحمل رکھیں، ٹیم جلد اچھے نتائج دے گی، ایک اچھی کارکردگی کے بعد مومینٹم حاصل ہو جائے گا اور پھر اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے، تین شکست کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ٹورنامنٹ ختم ہو گیا۔