قرآن نے جس کی پاکدامنی کی گواہی دی
میں وہ عورت ہوں
اللہ نے اتاری جس کی اک آواز پر سورۃ
میں وہ عورت ہوں
خاتم النبیین نےجسکو نازک آبگینے کہا
میں وہ عورت ہوں
مشکلوں میں فرعون کے آگے چٹان بنی
میں وہ عورت ہوں
سب سے پہلے نبوت کو میں نے مانا
میں وہ عورت ہوں
میدان جنگ میں زخموں پر مرہم لگایا
میں وہ عورت ہوں
اچھی تربیت و پرورش پر جنت واجب کر دی
میں وہ عورت ہوں
جسکو اسلام نے رحمت قرار دیا
میں وہ عورت ہوں
جس کےقدموں تلے جنت رکھ دی
میں وہ عورت ہوں
جسکے اعزاز میں خاتم النبین نے اپنی چادر کو بچھایا
میں وہ عورت ہوں
جسکی پاکدامنی کی گواہی گہوارے میں موسیٰ نے دی
میں وہ عورت ہوں
اپنی اولاد کو حکم ربی پر نہروں کے حوالے کیا
میں وہ عورت ہوں
اذن ربی پر بیابان پر رہنا پسند کیا
میں وہ عورت ہوں
جس نے علم حدیث صحابہ کو سکھایا
میں وہ عورت ہوں
آج وہ کردار وہ پہچان کہاں ہے؟
وہ عورت کہاں ہے؟
وہ بہادری شجاعت پاکدامنی صبر و استقامت کی بنیاد
اسلام کے سائے میں میری پروانہ ہے
مجھ کو عزت تشخص پہچان دو
مجھ کو میری بلندی کا احساس دو