حمزہ شہباز کی رہائی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، طلال چودھری

168

جڑانوالہ (آن لائن) سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ایماندار اور وطن سے محبت کرنے والوں کی جماعت ہے حمزہ شہباز شریف کی رہائی عوامی دعائوں کا نتیجہ ہے ، حمزہ شہباز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہ ہوپانا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ لیگی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام ناقص پالیسیوں نے عوام کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے ۔ غریب آدمی دو وقت کی نوالے تک کو ترس گیا، نوکریاں ، گھر بانٹنے والے عوام سے روزگار بھی چھین رہے ہیں۔حکومتی بد نیتی اور گردشی قرضوں نے جعلی تبدیلی لانے والوں کا پول کھول دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،اس وقت ملک میں تاریخی مہنگائی ہے۔سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ بھار ی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ضمنی الیکشن میں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ن لیگ کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔