۔26 فروری کو کوکا کولا بیوریجز ورکرز یونین سٹی کونسل رحیم میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی یو ایف ایشیا پیسیفک ریجن کے منتخب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ہدایت گرین فیلڈ، آئی یو ایف سائوتھ ایشیا ڈائریکٹر قمر الحسن، پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے چیئرپرسن سید زمان، کوکا کولا بیوریجز ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری خائستہ رحمان، فنانس سیکرٹری محمد سفیر مغل، سیکرٹری یوتھ افیئرز ملک رحمان حبیب، نائب صدر عبدالرزاق اور جوائنٹ سیکرٹری ساجد محمود نے شرکت اور خطاب کیا۔ سٹی کونسل رحیم یار خان کے ممبران کے اس بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہدایت گرین فیلڈ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کووڈ 19 نے جہاں پوری دنیا اور ہر شعبوں کو برے طریقے سے متاثر کیا وہاں دنیا بھر میں کام کرنے والے ملازمین خاص کر ہوٹل ٹورزم اور کلب کے ورکرز کو بے تحاشہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا، لاکھوں ملازمین اس وبا سے اپنے روزگار سے ہاتھ دھونا پڑا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اچھی خبر یہ کہ اس کی ویکسین مارکیٹوں میں آ چکی ہے پر ہم مطالبہ کرتے ہیں اگر دنیا کووڈ 19 کا خاتمہ چاہتی ہے تو اس ویکسین کو غریب آدمی تک پہنچانے کے لیے آسان اور سستے طریقے اپنانے ہوں گے۔ جلسے کے بعد سٹی کونسل رحیم یار خان کے عہدداران اور کور کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔