اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے ستائی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی تھی۔
اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی pic.twitter.com/Xwmn3EuhGc
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 28, 2021
ڈاکٹر شہباز گل ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی ہے۔
خیال رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دے دی اور سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جبکہ اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ نے سفارشات دینا تھی تاہم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے ہی کرنا تھا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی 15 فروری کو پٹرولیم مصنوعات مہنگا کرنے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی تھی تاہم عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔