حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی قوم کو مبارک ہو، مریم اورنگزیب

160

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر کرتے ہوے کہا ہے کہ حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی قوم کو مبارک ہو ، خدا کرے ووٹ چورسلیکٹڈ کی قید سے قوم کو بھی جلد رہائی ملے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا حمزہ شہباز نے جرات، بہادری اور پامردی سے 20 ماہ قید ناحق گزاری ۔انہوں نے کہا حمزہ شہباز نے عمران خان کے بد ترین سیاسی انتقام کا جرات ، بہادری اور دلیری سے سامنا کیا ۔ انہوں نے کہا حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کے خلاف مزاحمت کی روشن علامت بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا 20 ماہ گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کا کوئی ثبوت حمزہ شہباز پر نہیں لگ سکا ۔ انہوں نے کہا حمزہ شہباز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سیاہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔