سی پی او راولپنڈی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا

129

راولپنڈی (آن لائن)وفاقی حکومت نے سٹی پولیس افسر (سی پی او)راولپنڈی احسن یونس کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے سی پی او راولپنڈی کو حکومتی پالیسی کے تحت ایک اسٹیشن پر2سالہ مدت پوری ہونے پر تبدیل کیا گیا اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کر دی گئی ہیں جو فوری طور پر نافذالعمل ہو ں گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی کو پابندی کے باوجود26فروری کو راولپنڈی میں بسنت تہوار کے موقع کھلے عام جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ اور لاقانونیت کے باعث فوری تبدیل کیا گیا ہے راولپنڈی میں بسنت کے دوران مجموعی طورپر200کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 25افراد ہوائی فائرنگ سے اندھی گولیوں کا نشانہ بننے اور30افرادڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔