نوابشاہ کے نور پاڑہ کی رہائشی خاتون کی شوہر اور دیوروں کے ظلم کیخلاف احتجاج

58

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نوابشاہ کے نور پاڑہ کی رہائشی جانکی باگڑی نے شوہر اور دیوروں کے ظلم کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر گلشیر باگڑی اور دیر پولو باگڑی سمیت دیگر نے مجھے مارپیٹ کرکے گھر سے نکال دیا جبکہ دیر نے میری دو بھینس اور چھے بکریوں سمیت سونے اور چاندی کے زیورات سمیت دیگر سامان پر بھی قبضہ کرلیا، مجھے پر بڑا ظلم کیا گیا۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ نوٹس لیں انصاف وتحفظ فراہم کریں۔