کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں موبائل سنیچر گینگ کے سربراہ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 6ملزمان کو گرفتار کرکے 6 موٹر سائیکلیں، نقدی، اسلحہ ودیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، شہر میں چند دن سے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پلان مرتب کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی نور محمد بڑیچ اور ڈی ایس پی سٹی آصف غفور، ایس ایچ او سٹی راجہ بیزاد نے سٹی پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے اندر چند دن سے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کی روک تھام کے لیے پلان مرتب کیا گیا۔ اس سلسلے میں کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں موبائل سنیچر گروپ کا سرغنہ بھی شامل ہیں، جس کے قبضے سے پستول برآمد کرلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان میں ایک ڈکیت شامل ہے، جس کے قبضے سے سریاب روڈ پر گھر سے موٹ رسائیکل کا چوری شدہ سامان اور 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ انہوں نے کارروائیوں میں منشیات کی فروخت میں ملوث گروہ بھی پکڑا گیا ہے اور سٹی تھانے کی حدود میں ایک ڈکیت بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں ودیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی نور محمد بڑیچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں کسی کو بھی قانون میں لینے کی اجازت نہیں دیں گیا شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس اقدامات اٹھارہی ہے، اس سلسلے میں عوام کی تعاون بھی ضروری ہے۔