جیکب آ باد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، ایمبولینس کے خفیہ ٹینک سے 200لیٹر ڈیزل برآمد ڈارئیور گرفتار۔ جیکب آباد پولیس نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، تھانہ صدر کی پولیس نے شمبے شاہ لنک روڈ پر ایمبولینس JF-7701 خفیہ ٹینک سے 200 لیٹر ایرانی ڈیزل بر آمد کرکے ڈرائیور دائود خان بروہی سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نوا زکی ہدایات کے بعد پولیس کی سخت تلاشی کے باعث ملزم اسمگلنگ کرنے میں ناکام ہوا، گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی محمد طارق نواز کے مطابق پولیس کی جانب سے سختی کے بعد اسمگلرز غیر ملکی اور غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ کے لیے نت نئے طریقے استعمال کرنے لگے ہیں۔