پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی

413

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 17.1 اوورز میں 118 رنز آل آو¿ٹ بنائے۔ اسلام آباد کی جانب سے ایلکس ہیلز 47 رنز بناکر نمایاں رہے، پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے 4، ثاقب محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جواب میں پشاور زلمی نے ہدف 17.1 اوور میں ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پشاور کی جانب سے کوہلر 46 اور حیدر علی 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے دو جبکہ محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔