بلدیہ لاڑکانہ کر پشن‘ ڈ پٹی کمشنر سمیت 11 ملزمان کو 7،7 برس قید

152

سکھر(نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا سنادی۔احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے 11 ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا سنادی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ پولیس نے ڈی سی سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ جاوید احمد جاگیرانی، میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز سمیت 6 افسران، 4 ٹھیکیدار شامل ہیں جن میں سے ایک ملزم عبدالقادرشیخ انتقال کرگیا۔ تین ملزمان نے پلی بارگین کرکے قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم واپس کر دی تھی۔میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں 2012 سے 2014 تک ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا ریفرنس دائر تھا۔ ملزمان کے خلاف 6 کروڑ 47 لاکھ 7 ہزار 116 روپے کی کرپشن کا جرم ثابت ہوگیا۔