شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنیکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

162

اسلام آباد( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو لاہور میں سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ انہیں لاہور ہی میں سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جاچکے ہیں، شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں مگر قومی اسمبلی ہال کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی۔