سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کیا ہوتا ہے سب دیکھ لیں گے، سینیٹ کا الیکشن، الیکشن ہے عدم اعتماد کی تحریک نہیں اور یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا رول سب کے سامنے ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے کہا اب تک سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نظر نہیں آیا ہے اور اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا رول ملکی سیاست سے ختم ہونے کی بات درست ہو۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری جنگ اقتدار کی نہیں، نظام کی درستگی کی جدوجہد ہے اور نظام کی ناکامی ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام جاری ہے اور ڈسکہ الیکشن پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔