الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی، شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے۔ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔