سانگھڑ (نمائندہ جسارت) سانگھڑ کے عوام کے لیے میڈیکل اور دل کے وارڈ کے لیے آواز بلند کرنے والے کو سول اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے پر میڈیکل کی سہولت نہ مل سکی۔ فنکشنل مسلم لیگ کے سابقہ جنرل سیکرٹری، چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری پریس کلب کے سابقہ صدر سینئر صحافی حاجی محمد اختر قریشی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، مرحوم کے سوگ میں لیاقت مارکیٹ بند، سول اسپتال میں میڈیکل کی سہولت ملنے سے قبل ہی سینٹر صحافی انتقال کرگئے۔ سانگھڑ کے سینئر صحافی فنکشنل مسلم لیگ کے سابقہ جنرل سیکرٹری پریس کلب سانگھڑ کے سابقہ صدر چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اختر قریشی جس نے اپنی پوری زندگی فنکشنل مسلم لیگ کے لیے وقف کی پیر صاحب پگارا شاہ مردان شاہ کے حکم پر ان کو فنکشنل مسلم لیگ سانگھڑ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا، وہ سانگھڑ کے بہترین مقرر ہونے کی وجہ سے قومی اتحاد کی تحریک میں ولولہ انگیز تقریروں کی وجہ سے فنکشنل مسلم لیگ اور سانگھڑ میں شہرت حاصل کی، جس کے بعد پیر صاحب پگارا شاہ مردان شاہ کو پسند کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ فنکشنل مسلم لیگ کی سینئر قیادت ان کو خاص اہمیت دیتی تھی، حاجی محمد اختر قریشی پوری زندگی چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری رہے۔ صحافت میں نام پیدا کیا، سانگھڑ کے مسائل پر ہمیشہ انہوں نے کھل کر بات کی مگر زندگی کے آخری لمحات میں سول اسپتال سانگھڑ کو میڈیکل کی سہولت بھی نہ دے سکا اور وہ حقیقی خالق سے جاملے، تدفین کل عیدگاہ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد عید گاہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔