گوادر پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،گل رحمن

148

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمن نے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے گوادر میں ہر قسم قانونی کاروبار کے لیے پاکستان کسٹمز گوادر ہر وقت موجود ہے۔ سخت ترین حالات میں بھی کسٹمز اسٹاف نے دن رات ایک کر کے علاقے میں اقتصادی فضا کو بر قرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مالی سال میں کورونا کی وجہ سے جو تاوان معیشت کو پہنچا۔ کسٹمز حکام نے نہ صرف متعلقہ ہدف پورا کیا بلکہ دن رات ایک کر کے سالانہ ٹارگٹ کے قریب پہنچ گئے بلکہ اس سے بھی زیادہ ریونیو جمعح کرنے کے لیے پر امید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزہ دورہ گوادر کے دوران کہی۔گوادر کسٹمز اسمگلنگ کے خلاف بھی صف آراء ہے۔ اوراس سال کی اسمگلنگ کی خلاف کاواء اور اربوں روپے کی سامان کی قبضے کی ریکارڈز سے ثابت ہوتا ہے کہ کم وسائل کے باوجود فرنٹ لائن پر کام کرنے کا جذبہ موجود ہے اور ہء یقینا افسران کی طرف سے بہترین رہنمائی کے بغیر ممکن نہیں ہیانھوں کلیکٹر کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاہر قریشی کی بھی تعریف کی۔ بعدازاں جیونی کسٹمز اسٹیشن میں چیف کلیکٹر نے پودا لگایا۔