اسلام آباد (آن لائن)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ ووٹ اور الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کے اصل ذمے دار عمران خان ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران اور وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب سمیت پوری انتظامیہ کو یرغمال بنارکھا تھا،عمران خان کے خلاف کارروائی تک احتساب کا عمل نامکمل رہے گا ۔ انہوں نے کہا چیف سیکرٹری کیوں دستیاب نہیں تھے، دوبارہ رابطہ کیوں نہیں کیا اس سوال کا جواب تلاش کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو کے وقت چیف سیکرٹری کے علم میں تھا تو انہوں نے عملے کی واپسی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تمام حقائق اور شواہد گواہی دے رہے ہیں کہ ووٹ کی امانت میں خیانت عمران خان نے کی، مجرم وہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکے ووٹ چوری کی پیداوار 2021 ءمیں وہی واردات دہراتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔