اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و ایم این اے شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کے بارے میں قوم کو حقائق سے آگاہ کرے اور صرف وزیراعظم ہی نہیں ان کی ساری ٹیم نالائق ہے جن کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف معاملے پر عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔اپنے ایک بیان میں نہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے وہ کون سی شرائط ہیں جو پوری کرنے کےلیے اسرار کیا جا رہا ہے۔