کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صاف و شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔