ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کے نقش قدم پر گامزن ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جواد ظریف نے کہا کہ مریکہ کے روئیے میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں پر مکمل عمل کیا لیکن جب امریکہ اور تین یورپی ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو ایران بھی اپنی زبان سے پھر گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اگر امریکہ اور یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہیں تو ایران بھی عمل کرے گا اور پہل بھی اب انہی کی طرف سے ہونی چاہیے۔