کراچی کے مقامی اسکول میں فلاورفیسٹیول

486

عبد القادر صابری ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ زون کی سرپرستی میں “Go The Green Way Let,s Make Environment Better” کے نام سے شاندار فلاور فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں طلباء وطالبات نے بھرپور انداز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

ان کی حوصلہ افزائی کے لیے زبیر احمد سیکریٹری ایجوکیشن ضلع غربی حکومت سندھ محمد عبدالخالق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ غربی محمد ایوب جذبانی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سائٹ زون محمد ضمیر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کیماڑی زون بھی موجود تھے۔

انہوں نے طلباء وطالبات کے تمام اسٹالز کا دورہ کیا جہاں پر طلباء وطالبات نے انہیں مختلف پھولوں اور پھلوں کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس موقع پر ریٹائر ملازمین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی اسناد ؤ تحائف پیش کئے گئے جبکہ بلدیہ زون کے مستحق طالب علموں میں دو سو سے زائد یونیفارم تقسیم کئے فیسٹیول کے اختتام میں رنگارنگ میجک شو پیش کیا گیا جیسے طلباء وطالبات نے بھرپور انجوائے کیا۔