کراچی (آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک پر دنیا کی کرپٹ ترین حکومت مسلط ہے، براڈ شیٹ میں ملوث نیب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کون کرےگا؟،ڈسکہ الیکشن میں پولنگ عملے کے اغواہ کا کھرا وزیراعظم تک جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت دنیا کی کرپٹ ترین حکومت ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں اسیکنڈلز کی کمی نہیں ایک کے بعد ایک اسکینڈل سامنے آرہاہے، احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے جب اپنی چوری سامنے آتی ہے کمیشن بنادیتے ہیں کمیشن بنتے ہی اس لیے ہیں کہ مجرموں کو تحفظ دیا جائے اور چوری پر پردہ ڈالا جائے، چینی پر کمیشن بنا اور اب براڈ شیٹ پر بھی کمیشن بنادیا گیا ہے۔ آج تک کسی کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ میں ملوث نیب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کون کرے گا۔ کیا سابق چیئرمین نیب کا احتساب کیا جائے گا۔ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ عملے کی گمشدگی سے. متعلق انہوں نے کہا کہ کیا اغواہ کرنا جرم نہیں ہے کیا ووٹ چوری کرناجرم نہیں ہے۔