پچیس مارچ کو گوادر کے حوالے سے بڑی خوشخبری دینگے،علی زیدی

151

فیصل آباد(اے پی پی )وفاقی وزیر پورٹس،شپنگ،میری ٹائم افیئرز سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ حکومت قوم کو25 مارچ کو گوادر کے حوالے سے بڑی خوشخبری دے گی تاہم ابھی گوادر کی لنکنگ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ بجلی کی سپلائی کے معاملات بھی ہیں لیکن حکومت 150میگا واٹ بجلی ایران سے خرید نے سمیت وہاں 300میگا واٹ کا پلانٹ لگا رہی ہے جبکہ گوادر پورٹ پر لیبر کا مسئلہ بھی موجود ہے ،نیزافغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے پیدا ہونے والے مسائل بھی جلد حل کر لیں گے۔جمعرات کے روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ کے دوران پورٹ چارجز پر سری لنکا میں وزیراعظم سے بات کی گئی ہے لیکن اس حوالے سے وہ دنیا بھرکی پورٹس کے مقابل اخراجاتی ڈیٹا جلد شیئر کریں گے اور یہ ڈیٹا ٹوئٹ کی صورت میں شیئر کیا جائے گامگر وہ ڈیٹا کو لیکشن کے لیے تمام بورڈز کو لوپ میں لیں گے۔