عالمی جوہری ایجنسی کا ایران سے سمجھوتے پر زور

48

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا سمیت عالمی طاقتیں تہران کی جوہری ترقی سے متعلق کسی سمجھوتے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئیں تو بین الاقوامی برادری کو بالکل نئی صورتحال کا سامنا ہو گا۔ رفائل گروسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی اے ای اے نے ایرانی جوہری مراکز پر نصب کیمروں اور نگرانی کے دیگر آلات کے ذریعے 3 ماہ تک معلومات جمع کرنے کا عمل جاری رکھنے کی غرض سے ایک نظام تشکیل دے رکھا ہے۔