دادو، 2 ملزمان 11 سالہ بچی سے منہ کالا کرلیا

223

دادو(نمائندہ جسارت) خیرپور ناتھن شاہ ٹاو¿ن سے 7 کلومیٹر دور کھتری گاو¿ں میں 2 ملزمان نے ایک 11 سالہ بچی کو مجرمانہ حملے کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بچی کو فوری علاج کے لیے کے این شاہ تعلقہ ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ایک کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والی بچی کے ساتھ اس وقت ریپ کیا گیا جب وہ گلی میں کھیلنے کے لیے گھر سے باہر آئی
تھی۔علاقے کے کچھ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ دو ملزمان کی جانب سے گلی میں بچی کا ریپ کیا گیا اور کسی میں انہیں روکنے کی ہمت نہیں ہوئی کیونکہ وہ بااثر خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔علاوہ ازیں بچی کے والدین نے کے این شاہ تھانے میں 2 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر (2021/46) درج کروا دی جبکہ ایس ایس پی دادو اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب ایک علیحدہ معاملے میں دادو کے فورتھ ایڈیشنل سیشنز نے 12 سالہ بچی کے گینگ ریپ پر 2 بھائیوں خالد اور بلاول کو عمر قید کی سزا سنا دی۔اس کے علاوہ ملزمان پر 2، 2 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے اور انہیں سزائیں پوری کرنے کے لیے حیدرآباد جیل بھیج دیا گیا۔امینیانی تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق دادو تعلقہ میں واقع سجن گاو¿ں میں یکم جولائی 2020 کو جاگیردار کے بیٹے خالد اور بلاول ایک کسان کے گھر میں گھسے اور ان کی بیٹی کو اغوا کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق وہ دونوں بچی کو اوطاق میں لے گئے جہاں اس کا ریپ کیا گیا۔