کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، اسلام آباد نے کراچی کنگز کے 197 رنز کا ہدف 19.1 اوور میں حاصل کرلیا۔اسلام آباد کے اوپنرز نے ہدف کے تعاقب میں خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا، اوپنر فل سالٹ صفر پر پویلین لوٹ گئے جب کہ الیکس ہیلز نے 46 رنز بنائے اور آو¿ٹ ہوئے، کپتان شاداب بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے جب کہ فہیم اشرف صرف 25 رنز ہی بناسکے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا۔دونوں اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پی ایس ایل کے تمام ایڈیشن میں 176 رنز کی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ بناڈالا جس کے بعد بابر اعظم 62 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر شرجیل خان بھی 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔بابراعظم اور شرجیل خان کی بیٹنگ کے سامنے اسلام آباد کے بولرز بے بس نظر آئے، دونوں کھلاڑیوں نے گراو¿نڈ کے چاروں طرف دلکش شارٹس کھیلے جس کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں کراچی کنگز کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک ایک، ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ہی ناقابل شکست رہے ہیں۔