نقطۂ نظر

276

مضبوط خاندان سے بہترین معاشرے کی تشکیل ہوتی ہے

خاندان معاشرے کا اولین ادارہ ہے، اصلاح معاشرہ کے لیے خاندانی نظام کو مضبوط و محفوظ بنانے سے ملک پاکستان کو مستحکم ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔ اللہ و رسولؐ نے بھی خاندان کو مضبوط بنا کر بہترین معاشرے کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔ سیّدنا عمر فاروقؓ نے اپنے دور حکومت میں کم تنخواہ دار خاندان کو ماہانہ راشن اور بچوں کو مفت تعلیم کا نظام نافذ کیا، زکوٰۃ کا نظام بہتر بنایا جائے، پاکستان میں غربت کا خاتمہ اور تعلیم کا معیار بلند ہو، جرائم میں کمی ہو۔ حکومت سے گزارش ہے کہ یہ قانون پاکستان میں بھی نافذ العمل کرایا جائے۔
فوزیہ حسین

کراچی میں صفائی کا فقدان

حکومت سندھ کراچی کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے تیار نہیں، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ہر گلی میں کتوں کے غول گھوم رہے ہیں۔ جو بچوں اور خواتین پر حملہ آور بھی ہوجاتے ہیں۔ محسوس یہ ہوتا ہے کہ حکومت سندھ نے شہریوں کو پریشان کرنے اور اذیت میں مبتلا کرنے کا ٹھیکا لے رکھا ہے۔ اگر سندھ کے حکمرانوں میں ذرا سی بھی بھلائی ہے تو اہل کراچی کو ان مسائل سے نجات دلائی جائے۔
راحیلہ مسرور