کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگرالیکشن چوری ہوگاتوگیس اور بجلی مہنگی ہوگی۔مسلم لیگ ن 2018 میں چلتا ہوا پاکستان چھوڑ کرگئی‘ آج موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے‘ ملک کی اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی وزیر اعظم منہ بھر کر جھوٹ بولتے ہیں‘ووٹ کوعزت دینے کامقصد آئین کے تحت ملک چلاناہے۔وہ بدھ کی شب کورنگی میں مسلم لیگ ن میں مختلف جماعتوں سے شامل ہونے والے افراد کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ملک کوچلانیوالی واحد جماعت مسلم لیگ ن ہے۔2013میں ن لیگ کی حکومت آئی توکراچی کے کیاحالات تھے۔کوئی شہری ایسانہیں تھا۔جس کوپستول دکھاکرنہ لوٹاگیاہو۔ن لیگ کے سامنے بڑے مسائل تھے، لیکن ہماری حکومت نے کراچی میں امن بحال کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج جو مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیںوہ اپنی ہی پارٹی میں واپس آرہے ہیں۔